پاکستان کا اقتصادی مستقبل تابناک ہے، صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون کی چیئر مین پاکستان اکانومی واچ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ اپریل 12:34

پاکستان کا اقتصادی مستقبل تابناک ہے، صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس کااقتصادی مستقبل بہت تابناک ہے۔مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان اکانومی واچ اسلم خان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مراکش میں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور پاکستان سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے ان کے تجربہ سے استفادہ کر سکتا ہے۔

مراکش خام پٹرولیم، ٹیکسٹائل، کپڑا، ٹیلی مواصلات کا سامان ، گیس، بجلی اور ٹرانسمیٹراور پلاسٹک وغیرہ درامد کرتا ہے جس سے پاکستانی تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل اور اکانومی واچ کے چئیرمین اسلم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔تجارت میں اضافہ کے لئے دونوںبرادر ممالک آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments