سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 12:58

سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ سینٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کا پارلیمنٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل کا وفد چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گیا۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی‘ وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی‘ سینیٹر شیری رحمان‘ سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور سیکرٹری جنرل سینٹ نے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا۔ انہیں دورے کی دعوت چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں