عراق کے شہرسامرہ میں پاکستانی زائرین سے بھری بس سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 51 زائرین زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 13:35

عراق کے شہرسامرہ میں پاکستانی زائرین سے بھری بس سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 51 زائرین زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) عراق کے شہر سامرہ میں پاکستانی زائرین سے بھری بس سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 51 زائرین زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں 3 افراد شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنانے کے لئے عراق میں پاکستانی سفارت خانہ بھر پور تعاون کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 47 زائرین کی صحت اچھی جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی ملک بحفاظت واپسی کے لئے ہمارا مشن تیزی سے کام کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں