نیب کے استعمال سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی، نیئر حسین بخاری

انوکھا لاڈلہ دنیا میں ملک کو تماشا بنا رہا ہے،اب عمران خان امریکہ اور افغانستان کی سرحدیں ملائیں گے ، بیان

بدھ 24 اپریل 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی اور دغابازی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب کے استعمال سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ انوکھا لاڈلہ دنیا میں ملک کو تماشا بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب عمران خان امریکہ اور افغانستان کی سرحدیں ملائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں