سینٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کل ہوگا ، اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان

قائد ایوان نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا ،اپوزیشن کے احتجاج پر حکمت عملی مرتب کی جائیگی

بدھ 24 اپریل 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سینٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کلک جمعرات کو سہ پہر تین بجے ہوگا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کاہنگامہ خیز اجلاس (آج)جمعرات کو سہ پہر تین بجے ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے موجودہ صورتحال پر شدید احتجاج کا امکان ہے اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے قائد ایوان شبلی فراز نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کااجلاس بھی طلب کرلیا ہے ، سینٹ اجلاس سے قبل ہونے والے پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر حکمت عملی مرتب کی جائیگی ۔یاد رہے یہ اجلاس اس سے قبل 15 اپریل کو طلب کیا گیا تھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں