ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے دونوں ملزمان اپنے بیان سے مکر گئے

بدھ 24 اپریل 2019 17:31

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے دونوں ملزمان اپنے بیان سے مکر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) انسداد دہشتگری عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے دونوں ملزمان اپنے بیان سے مکر گئے۔ بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دور ان بیان ملزمان کے وکلاء نے انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائے۔ ملزم خالد شمیم نے کہاکہ بیان قلمبند کرنے سے پہلے خوف کے سائے میں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجسٹریٹ کے رو برو بیان قلم بند کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ مجسٹریٹ نے میری مرضی کے خلاف تفتیشی افسر کی ہدایت پر بیان ریکارڈ کیا۔ ملزم محسن علی نے کہاکہ ملزم محسن علی بھی اپنے اعترافی بیان سے مکرر گیا،میں نے مجسٹریٹ کو کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ملزم محسن علی نے کہاکہ ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود اعترافی بیان دینے سے انکار کیا۔ ملزم محسن علی نے کہاکہ مجسٹریٹ کو ذہنی اور جسمانی تشدد سے متعلق شکایت کی۔ ملزم محسن علی نے کہاکہ پہلے سے تیار اعترافی بیان پر مجسٹریٹ نے دستخط کیے اور مہر لگائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں