پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،

میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نیشنل پریس کلب کے وفد سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 17:38

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہے، میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قرار کی قیادت میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہیں تھیں ۔پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت بھی موجود تھے۔نمائندہ وفد نے معاون خصوصی کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہل صحافت سے درینہ وابستگی اور ذاتی تعلق ہے،ملکی مفاد کے تحفظ، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملکی ترقی کے حصول کے لئے میڈیا کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون اور جمہوریت کا محافظ ہے اسے مزید طاقتور بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں