سپریم کورٹ نے لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے نئی جگہ دینے کے معا ملے پر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 24 اپریل 2019 19:13

سپریم کورٹ نے لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے نئی جگہ دینے کے معا ملے پر رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ نے لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے نئی جگہ دینے کے معا ملے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دومئی تک ملتوی کردی ہے ، بدھ کوجسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر بنچ کے سربراہ نے اٹارنی جنرل سے جامعہ حفصہ کو نئی جگہ دینے کے معاملے کے بارے میں استفسارکیا کہ عدالت کوبتایا جائے کہ جامعہ حفصہ کو کہاں نئی جگہ دی جارہی ہے، جس پر اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت سے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پرعدالت کو اس حوالے سے آ گاہ کریں گے ، سماعت کے دورا ن لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کوفی الوقت ملتوی کیا جائے جس پر عدالت نے فاضل وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں