سپریم کورٹ کے نئے جج جسٹس قاضی محمد امین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

بدھ 24 اپریل 2019 19:47

سپریم کورٹ کے نئے جج جسٹس قاضی محمد امین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ کے نئے جج جسٹس قاضی محمد امین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک مختصر مگرپروقار تقریب میں جسٹس قاضی محمد امین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ ، اٹارنی جنرل ، سینئر وکلاء اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جو دیشل کمیشن نے جسٹس قاضی محمد امین کو جج بنا نے کے لیے سفا رش کی تھی بعدازاں پارلیمانی کمیٹی اور صدر مملکت نے ان کے نام کی منظوری دی، یادرہے کہ سابق چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کی ریٹا ئرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے جج کی ایک نشست خالی ہوگئی تھی۔جسٹس قاضی محمد امین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ وہ 26 مارچ 2019 کو لاہور ہائی کورٹ سے بطور جج ریٹائر ہوئے تھے اوراب انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں