علی ز یدی کی قومی اسمبلی میں تقریر ، اپوزیشن کا شدید شور شرابہ ، وفاقی وزیر کو ائیر فون لگانا پڑا

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے تقریر کے دور ان اپوزیشن کے شدید شورشرابے کے باعث کانوں میں ائیر فون لگاکر خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر علی زیدی کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے شدید شور شرابا کیا جس کے بعد علی زیدی نے کانوں میں ایئر فون لگادیا ۔ اپوزیشن رکن رانا تنویر کو تقریر کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا ،واک آؤٹ کے دوران عبدالقادر پٹیل کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش کی تاہم ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں