آج کا دن پاکستان کے لیے افسوس کا دن ہے،شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 19:46

آج کا دن پاکستان کے لیے افسوس کا دن ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت برا عمل تھا، انہوں نے کہا کہ اس عمل کی مذمت لفظوں میں نہیں کی جاسکتی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کے افسوس کرنے کا دن ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔ دوران خطاب انہوں نے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اس پر مریم نواز شریف نے تنقید کرتے ہوئےٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ایسی بات کہنا بالکل نفرت انگیز ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دیا۔ اب اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت برا عمل تھا، انہوں نے کہا کہ اس عمل کی مذمت لفظوں میں نہیں کی جاسکتی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں