صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے سری لنکن ہم منصب میتھری پالا سری سینا کو ٹیلی فون

، ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

بدھ 24 اپریل 2019 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سری لنکن ہم منصب میتھری پالا سری سینا کو ٹیلی فون کیا اور ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حملہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے سری لنکا کو انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں