مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، فردوس عاشق اعوان

میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں، معاون خصوصی کی پریس کلب کے وفد سے بات چیت

بدھ 24 اپریل 2019 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔

صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قرار کی قیادت میں پریس کلب کے وفد نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی ۔پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت بھی موجود تھے۔نمائندہ وفد نے معاون خصوصی کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہیاور اس پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

صحافت سے درینہ وابستگی اور ذاتی تعلق ہے۔ملکی مفاد کے تحفظ، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملکی ترقی کے حصول کے لئے میڈیا کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا صحافیوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون اور جمہوریت کا محافظ ہے اسے مزید طاقتور بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں