سری لنکا میں بم دھماکے ، جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی گئیں

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،کوئی بھی مذہب دہشت گردی کو فروغ دینے کی بات نہیں کرتا ، نیر بخاری

جمعرات 25 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں پریس کلب اسلام آباد کے باہر شمعیں روشن کی گئیں ۔تقریب میں سابق چیئرمین سینٹ رہنما نئیر بخاری بھی شریک ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،کوئی بھی مذہب دہشت گردی کو فروغ دینے کی بات نہیں کرتا ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے پیچھے جو لوگ ہین وہ دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جن کے عزیز بچھڑ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں