دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی زیر حراست ہونے کا بھارتی میڈیا کادعویٰ مسترد کردیا

بھارتی میڈیا کی طرف سے سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کی زیر حراست ہونے کا دعویٰ غیر ذمہ دار اور بے بنیاد ہے، ترجمان

جمعرات 25 اپریل 2019 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کی زیر حراست ہونے کا بھارتی میڈیا کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کی زیر حراست ہونے کا دعویٰ غیر ذمہ دار اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اطلاعات کے مطابق 7 پاکستانیوں کو سری لنکا میں مدت سے زائد سکونت اختیار کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانیوں کی گرفتاری کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستانیوں کی گرفتاری مکمل طور پر کونسلر معاملہ ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتاری کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی نامناسب ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ دعوے انکے پاکستان مخالف متعصبانہ ذہن کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں