پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں، صاحبہ کر نے پر بلاول بھٹو زر داری کا رد عمل

جمعرات 25 اپریل 2019 00:09

پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں، صاحبہ کر نے پر بلاول بھٹو زر داری کا رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’صاحبہ‘ کہنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے مرکز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔وزیراعظم کی جانب سے بیان پر بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل جاری کیا ۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں