پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریبا 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

جمعرات 25 اپریل 2019 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریبا 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور سی ای او ورلڈ بینک کی ملاقات 26 اپریل کو دورہ چین میں ہوگی، عمران خان ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک حکام سے ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دا ئود موجود ہوں گے۔سی ای او ورلڈ بینک کو حکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریبا 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں