فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کاریں بنانے کا کارخانہ لگانے کی خواہش مند

فرانس کار سازی کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 00:04

فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کاریں بنانے کا کارخانہ لگانے کی خواہش مند
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کاریں بنانے کا خارکانہ لگانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کار یں بنانے کا کارکانہ لگانے کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کار سازی کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ پاک فرنچ انٹر پارلیمنٹیری گروپ کے چئیر مین ہیں 
فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ
فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ
 اور ان دنوں فرانسیسی سینیٹرز کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پیرس میں جا کر گوادر کے ھوالے سے سیمینار کا اہتمام بھی کریں گے جہاں فرانسیسی کمپنیوں کو گوادر کی اہمیت کے حوالے سے بتایا جائے گا تا کہ وہ پاکستان مین سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فرانسیسی کمپنیوں کو اس بات کے لیے بھی قائل کریں گے کہ وہ پاکستان میں آکر پاکستان کے ڈیری فارمنگ کے شعبے میں دودھ کو دیر تک محفوظ بنانے کی نئی ٹیکنالوجیز لائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والادنیا کا تیسرا برا ملک تھا لیکن یہاں دودھ کو محفوظ کرنے کے ذرائع بہت محدود ہیں اس لیے اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور فرانس اس حوالے سے پاکستان کی مدد کرے گا۔ 

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں