تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 10:50

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی نظام تعلیم کے تحت سرکاری اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہوں گی۔جب کہ دوسری جانب یہ خبر آئی تھی کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

توزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم محکمہ تعلیم نے جون جولائی کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گرم افواہوں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

وضاحتی بیان میں کہاگیا ہے کہ چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی ترجمان کے مطابق محکمہ تعلیم کی طرف سے 2 جنوری 2019 کو منعقد کیے گئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہی پورے سال کے تعلیمی شیڈیول کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہونگی اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

لہٰذہ اس حوالے سے کل سے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے پچھلے سال کے کسی چینل پر نشر ہوئی خبر کے اسکرین شاٹس جاری کرکے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے جن کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ گرمیوں کی چھٹیاں طئے شدہ شیڈیول کے مطابق ہی ہونگی۔ خیال رہے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تکموسم گرما کی تعطیلات ہوتی تھیں لیکن 2017ء میں بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں