عمران خان اسد عمر کو کچھ عرصہ بعد وزارت خزانہ سے بھی مضبوط پوزیشن پر لا سکتے ہیں

اسد عمر نکالے گئے ہیں لیکن آؤٹ نہیں ہوئے،عمران خان کو اسد عمر کی ضرورت ہے، کچھ عرصہ بعد وہ سینئیر منسٹر،ڈپٹی پرائم منسٹر کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں یا پھر ساری وزارتوں کا مجموعی ٹھیکہ بھی سونپا جا سکتا۔ عامر متین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 11:30

عمران خان اسد عمر کو کچھ عرصہ بعد وزارت خزانہ سے بھی مضبوط پوزیشن پر لا سکتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -25 اپریل2019ء) معروف صحافی عامر متین کا سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی گذشتہ روز قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسد عمر نے بتایا کہ وہ گھر بیٹھے والے نہیں ہیں۔اسد عمر کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں کارگردگی کی بنا پر ہٹایا گیا تو بنیادی طور پر انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنا کیس پیش کیا۔

کچھ وہ اپنےو زراء اور وزیراعظم کو بھی بتا رہے تھے کہ آپ نے مجھے فیل ڈکلئیر کر کے گھر بھیج دیا تو یہ میرا ریکارڈ ہے۔تاہم اسد عمر کا رپورٹ کارڈ برا نہیں تھا۔انہوں نے گروتھ ریٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے پاس ملک میں ڈالر نہ ہوں تو پھر گروتھ کم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو جواب دیا کہ ان کے دور حکومت میں گروتھ ریٹ 2.5 تھی۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تو چار وزیر خزانہ بدلے گئے تھے۔اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ساتھ ہی اپنی پارٹی کو یہ بھی بتا دیا کہ چلو میں تو نالائق سہی لیکن حفیظ شیخ کی پرفارمنس جسے آپ میری جگہ پر لائے ۔اپوزیشن کے لیے آج وہ پہلے سے بھی خطرناک نظر آئے۔عامر متین نے مزید کہا کہ اسد عمر قومی اسمبلی میں بہت اچھا بولے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ اسد عمر نکالے گئے ہیں لیکن آؤٹ نہیں ہوئے۔عمران خان اسد عمر کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں انہیں مزید مضبوط پوزیشن دی جا سکتی ہے۔اس بات کا امکان ہو سکتا ہے کہ انہیں سینئیر منسٹر یا پھر ڈپٹی پرائم منسٹر بنایا جا سکتا ہے۔یا پھر ساری وزارتوں کا مجموعی طور پر ٹھیکا ان کو دیا جا سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا، ایک صحافی کے سوال پر کے وزیراعظم نے کہا ہے آپ کابینہ میں واپس آئے تو ویلکم کریں گے، جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے، اللہ خیر کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں