ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم،

بجلی کی پیداوار، طلب کو پار کر گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 12:41

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہوگیا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح 8:30 پر ملک میں بجلی کی کل سسٹم ڈیمانڈ 15701 میگاواٹ اور سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار17500 میگاواٹ تھی جبکہ شارٹ فال زیروتھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر اسی تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں