حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری، سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 25 اپریل 2019 12:47

حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری، سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور سب کو مل کر اس سلسلہ میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوحفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صحت کے نظام میں حفاظتی ٹیکہ جات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور اس پروگرام کو م-ضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ہمیں حفاظتی ٹیکہ جات کو موجودہ نطام کو بہتر بنانا ہو گا تاکہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔

حکومت نے انسانی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزارت صحت پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامعہ قومی ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے جس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی۔ اس ضمن میں ملک کے مختلف حصوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مزید سنٹر کھولنے کی سفارش ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے و-ژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات لائیں گے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ہر سال حکومت کی جانب سے 10 لاکھ بچوں کو 10 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے سے مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں