جہانگیر ترین کی 24 گھنٹوں میں 11 ارکان اسمبلی سے ملاقات

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں ایم ایم اے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایم این ایز بھی شامل تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 13:19

جہانگیر ترین کی 24 گھنٹوں میں 11 ارکان اسمبلی سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 24 گھنٹوں کے دوران 11 ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیرخان ترین نے 11 ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ہے جن میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایم این ایز بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں کے ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں اپنے حلقوں کو درپیش مسائل کا اظہار کیا.ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور حکومتی معاملات بھی زیر بحث آئے.جہانگیر ترین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں این اے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، عبدالشکور شاد، محمد ابراہیم خان، عبدالغفار وٹو، راجہ ریاض، چوہدری رضا نصر اللہ گھمن،جاوید وڑائیچ اور فیض اللہ کاموکا شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایم ایم اے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں سے کرم منیر خان،غوث بخش خان مہر،آزاد ایم این اے محمد اسلم بھٹوٹانی نے بھی ملاقات کی۔جب کہ دوسری طرف کہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدات کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں