اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 25 اپریل 2019 13:37

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو ڈی آئی جی آپرینشز وقار الدین سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہاائی الرٹ کر دی گئی ہے۔جب کہ اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں انسداد دہشتگردی فورس کے کمانڈوز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کے گرد سیکورٹی سخت کی جائے گی،آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا،پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد ارو امام بارگاہوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں