حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح وبہبود کے حامل اقدامات بارے عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی وزراء کو ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2019 16:58

حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح وبہبود کے حامل اقدامات بارے عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی وزراء کو ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح وبہبود کے حامل اقدامات کے بارے میں عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جن کی قیادت میں وزیرِ اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری اور وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومت کے اصلاحاتی و ترقیاتی ایجنڈا و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔جائے، وزیرِ اعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح وبہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان اقدامات کے بارے میں عوام کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں