وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا کے باعث چین روانگی تاخیر کا شکار

عمران خان نو ر خان ایئر بیس پر اپنے طیا رے میں سوار ہو ئے تو طیارے کا اے سی کام نہیں کررہا تھا گ* انجنئیرزکی ٹیم کے فنی خرابی دور کرنے کے بعد وزیر اعظم چین کیلئے روانہ ہو ئے

جمعرات 25 اپریل 2019 21:53

وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی  خرابی پیدا  کے باعث چین روانگی تاخیر کا شکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا کے باعث چین روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان چین روانگی کے لئے نو ر خان ایئر بیس پر اپنے طیا رے میں سوار ہو ئے تو ، طیارے کا اے سی کام نہیں کررہا تھا، انجینئیرزکی ٹیم طیارے میں ہونے والی خرابی کا جائزہ لیا اور فنی خرابی دور کرنے کے بعد وزیر اعظم چین کیلئے روانہ ہو ئے ۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق دآود، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں، عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، فورم کے دوسرے سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،فورم میں 40 ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گی.وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کاسلسلہ26اپریل سے شروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں، وزیراعظم کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دیگی جبکہ چینی صدر شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پر فارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان ’’ ترقی کے نئے ذرائع’’ کے موضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یو این ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گی. وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سے ملاقات شیڈول میں شامل ہیں ، جبکہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کیاعزازمیں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گی. وزیراعظم چین میں عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کریں گے ، وہ چینی صدر،دیگرعالمی راہنماوں کے ہمراہ چینی اسٹال کادورہ کریں گے، عمران خان،عالمی راہنماوں کوخصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی جائیگی۔

عمران خان چائنہ گارڈن میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے اور چین کی ثقافتی نمائش 2019 میں بھی شریک ہوں گے‘بعد ازاں 28 اپریل کو رات 11 بجے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے، چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں