پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی مزید 13ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت سات شہروں میں مزید 13 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا ہے

جمعرات 25 اپریل 2019 19:28

پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی مزید 13ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت سات شہروں میں مزید 13 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا ہے۔

اپ گریڈ ہونے والی ایکس چینجز میں گوجرانوالہ کی گکھڑ، #ونیا نوالہ، پسرور روڈ گوجرانوالہ ، لاہور کی شاہدرہ، ایجرٹن روڈ اور بحریہ ٹاوٴن، اسلام آباد کی چکلالہ اور اسلام آباد ٹاؤن، پشاورکی چارسدہ روڈ اور کینٹ، فیصل آبادکی سرگودھا روڈ، راولپنڈی کی واہ کینٹ، راولپنڈی اور کھاریاں کی کھاریاں ایکس چینجز شامل ہیں۔



ٹرانسفارم کئے گئے نیٹ ورک کے تحت، پی ٹی سی ایل صارفین کو اب بہتر کئے گئے کاپر نیٹ ورک اور نئے فائبر نیٹ ورک سے تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ایکس چینجز کی اپ گریڈیشن کے بعد مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے شکایات میں 40% تک نمایاں کمی آئی ہے ۔

 جہانزیب تاج، چیف بزنس آپریٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل ، نے کہا:”NTP کے تحت، پی ٹی سی ایل نے بڑے شہروں میں جہاں صارفین کی تعداد زیادہ ہے، اپنے 100 ایکس چینجز کی ٹرانسفارمیشن اور اپ گریڈ کرنے میں کافی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں، صارفین اب ایک معیار ی نیٹ ورک سے مستفید ہو سکتے ہیں جو ہائی سپیڈ لامحدود انٹرنیٹ اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور لا محدود سرفنگ سمیت لامحدود ڈیٹا سٹریمنگ فراہم کرتا ہے، جو آج کی ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کے لئے انتہائی اہم ہے۔“

پی ٹی سی ایل کے صارفین اپ گریڈ کی گئی ایکس چینجز کے بارے میں کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعہ معلوم کر سکتے ہیں اور ان ایکس چینجز کے پیش کردہ 8 ، 15 ، 25 ، 50 اور 100 mbps کے لامحدود انٹرنیٹ پیکجزکو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی صارفین مفت پی ٹی سی ایل کالز، لامحدود ڈاوٴن لوڈ، مفت پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ ٹی وی ایپ اور مفت وائی فائی روٹر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 پی ٹی سی ایل صارفین کو اعلی نیٹ ورک کے ذریعے بہتر سروسز اور حقیقی ڈیجیٹل طرز زندگی کی فراہمیکے لیے کوشاں ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں