وزیر ریلوے شیخ رشید کو اسد عمر کو منانے کا باضابطہ ٹاسک مل گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

وزیر ریلوے شیخ رشید کو اسد عمر کو منانے کا باضابطہ ٹاسک مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید کو اسد عمر کو منانے کا باضابطہ ٹاسک مل گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے منسٹر کالونی میں سابق وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں وزیر ریلوے نے اسد عمر کو کابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری ملاقات میں اسد عمر نے بعض گلے شکوے بھی کیے۔ انہوںنے کہاکہ آپ میری درخواست پر غور کریں، ورنہ میں نے شام کو پھر آ جانا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ اللہ خیر کریگا شیخ صاحب۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں