وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق ڈویڑنل گرلز ہائی سکول کو خالی کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ خالی نہ کر نے کا فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ جمعرات کو درخواست راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ گرلز گائیڈ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق ڈویڑنل گرلز ہائی سکول کو خالی کرنا چاہتے ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سپریم کورٹ گرلز گائیڈ ہائوس خالی نہ کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے ، گرلز گائیڈ ہائوس خالی کرانے کے لئے راشد شفیق اور کمشنر راولپنڈی نے اجلاس بلایا ، درخواست گزار کے مطابق اجلاس میں مجھے 99 سال پر لیز گرلز گائیڈ ہاوس کو خالی کرنے کے لئے دباو ڈالا گیا ۔

درخواست گزار کے مطابق اجلا س میں شیخ راشد شفیق نے شیخ رشید سے میری ٹیلی فون پر بات کرائی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید بضد ہیں کہ گرلزگائیڈ ہاوس خالی کیا جائے ۔درخواست گزار کے مطابق ٹیلی فون پر شیخ شرید نے مجھے دھمکیاں دی اور کہا کہ پلاٹ خالی کر دیں ۔درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید چاہتے ہیں کہ گرلز گائیڈ ہائوس کے پلاٹ کا رقبہ زچہ و بچہ ہسپتال کے لئے دیا جائے، شیخ رشید نے بتایا کہ 3 مئی کو وزیراعظم زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔کمیشنر راولپنڈی اور شیخ راشد شفیق سپریم کورٹ کے 19 نومبر 2018 کے فیصلے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو گرلز گائیڈ ہائوس کے تحفظ کا حکم دیا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں