پی ٹی آئی ’’سونامی ‘‘ناکامی نالائقی کے بعد بدنامی ’’تبدیلی‘‘بن چکی ہے، نیئر بخاری

نااہل نکمے نالائق آگ بگولہ ہو جاتے ہیں،حکمرانوں کو جمہوریت سے کھلواڑ مہنگی پڑے گی، بیان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ’’سونامی ‘‘ناکامی نالائقی کے بعد بدنامی ’’تبدیلی‘‘بن چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ کیلئے لا پتہ فرد ہیں۔انہوںنے کہاکہ قومی رہنما بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں قومی عوامی بیانیہ اجاگر کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوجوان جمہوری قائد کے ہاتھوں شکست غیر جمہوری عناصر کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نااہل نکمے نالائق آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مطلق العنانانہ سوچ کو پارلیمنٹ کے سامنے سر نگوں ہونا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام مسائل کے حل صرف اور صرف پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو جمہوریت سے کھلواڑ مہنگی پڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی مخالفین تھڑے کی زبان کے عادی اور اخلاق سے عاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ گھٹیا سوچ گروہ کے سیاہ کرتوتاں سے لوگ بخوبی آگاہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں