پاکستانی فورنزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا جانے کو تیار ہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظارہورہاہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

پاکستانی فورنزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا جانے کو تیار ہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظارہورہاہے، ڈاکٹر جاوید اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی فورنزک ماہرین کی ٹیم سری لنکا جانے کو تیار ہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظارہورہاہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزڈاکٹرجاویداکرم نے میڈیا کو بتایا کہ حملوں کے بعد سری لنکا نے پاکستانی فورنزک ایکسپرٹس سے مددکیلئے رابطہ کیاتھا۔پاکستانی فورنزک ماہرین کی ٹیم تیارہے تاہم ابھی سری لنکا میں حالات ٹھیک نہیں،سری لنکاسے جواب ملتے ہی ٹیم روانہ ہوجائیگی۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ ڈاکٹرہمایوں فورنزک ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں