وزیر اعظم عمران خان پرسوں پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرینگے

وزیراعظم کا دورہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے روشناس کرنے میں معاون ہو گا، دفتر خارجہ

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

وزیر اعظم عمران خان پرسوں پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان پرسوں 28اپریل کو پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دور ان 28 اپریل کو پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں ممتاز پاکستانی اور چینی کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

فورم کے بعد وزیراعظم چینی صدر اور دیگر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایگزی بیشن 2019ء میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین سدا بہار سٹریٹجک معاون شراکت دار ہیں جن کی دوستی باہمی اعتماد اور مفادات میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی قیادت باہمی طور پر مفید معاشی اور تجارتی روابط کے ذریعے اس دوستی کو مزید تقویت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کا دورہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے روشناس کرنے میں معاون ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں