نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہوگی

وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 12:38

نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسیکم کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد اور بلوچستان میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کریںگے۔

یہ بات انہوںنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم پر سیاست سے گریز کیا جائے بلکہ اس میں اپوزیشن اپنا فیڈبیک دے جس کو حکومت خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے کہا اس طرح کی سکیم پچھلی حکومت میں شروع نہ کرنے کی وجہ سے یہ معاملہ گھمبیر شکل اختیار کرگیا ہے لیکن اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم اس دیرنیہ ایشو کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احترام ہے لیکن تنقید برائے تنقید مسائل کا حل نہیں ہے، حکومت کا فوکس عوام کے ایشوز پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں