وزرات داخلہ نے نیب کی درخواست پر 7افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں شامل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 12:59

وزرات داخلہ نے نیب کی درخواست پر 7افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) وزرات داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر 7افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مبین صولت، شاہد اسلام الدین کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔عمران الحق،عظمی عادل خان اور عامر نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

واضح رہے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے گرفتاری کے ڈرسے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست میں استدعا کی ہے کہ نیب بے بنیاد انکوائری کررہا ہے، نیب سے تعاون کے لیے تیار ہوں، حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

(جاری ہے)

قبل نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ مفتاح اسماعیل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی اسکینڈل کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور اس سلسلے میں مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش بھی ہو چکے ہیں جس میں انہیں 30 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ بھی دیا گیا۔ جب کہ سابق وزیراعظم پر ایل این جی کرپشن کیس چل رہا ہے۔گذشتہ روز این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب دفتر میں پیش ہوکرتمام سوالوں کے جواب جمع کروائے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے سوالنامہ میں شامل اکثر سوالات کے جوابات شاہد خاقان عباسی پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں، جن سوالات کے جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار تھا، ان سوالات کے جوابات ریکارڈ ملنے کے بعد تیار کیے گئے تھے. روانگی سے قبل پیشی کے موقع صحافی کے سوال ”آج جلد واپسی ہو گئی، خوش ہیں ؟کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کو مایوسی تو نہیں ہوئی ، صحافی کے ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوالوں کے جواب تو ایک ہی ذات دیتی ہے ،جب بلائیں گے آجائیں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں