حکومت اگر نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی پی پی ساتھ دے گی، سینٹر روبینہ خالد

جمعہ 26 اپریل 2019 14:24

حکومت اگر نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی پی پی ساتھ دے گی، سینٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حکومت اگر نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی پی پی ساتھ دے گی، احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس حق میں ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل بلا امتیاز رہنا چاہئے۔ اگر حکومت نیب قوانین میں ترمیم اور اس کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہت سے مسائل ہیں اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس حوالے سے کام کیا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کر رہی ہے، ہر مثبت کام کی تکمیل کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں