وزیراعظم عمران خان کی علاقائی رابطوں کے فروغ، غربت کے خاتمہ ، مالیاتی انتظام وانصرام، عبوری منصوبوں ، ڈی اے ایس یو، بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں اورکاروبارکوآسان بنانے میں عالمی بینک کے کردار کی ستائش

جمعہ 26 اپریل 2019 14:58

وزیراعظم عمران خان کی علاقائی رابطوں کے فروغ، غربت کے خاتمہ ، مالیاتی انتظام وانصرام، عبوری منصوبوں ، ڈی اے ایس یو، بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں اورکاروبارکوآسان بنانے میں عالمی بینک کے کردار کی ستائش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے علاقائی رابطوں کے فروغ، غربت کے خاتمہ ، مالیاتی انتظام وانصرام، عبوری منصوبوں ، ڈی اے ایس یو، بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں اورکاروبارکوآسان بنانے میں عالمی بینک کے کردار کوسراہاہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو بیجنگ میں دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پرعالمی بینک کی چیف ایگزیکٹوآفیسرکرسٹیناجیورجیا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت اور چینی قیادت کے علاوہ دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے لئے چین کے چار روزہ دورہ پر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای او کوملک کی اقتصادی اورمالی حالت کو بہتربنانے کیلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے علاقائی رابطوں کے فروغ، غربت کے خاتمہ ، مالیاتی انتظام وانصرام، عبوری منصوبوں ، ڈی اے ایس یو، بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں اورکاروبارکوآسان بنانے میں عالمی بینک کے کردار کوسراہا ۔

وزیراعظم نے عالمی بینک کی سی ای اوکو سماجی اوراقتصادی بہتری کیلئے اقدامات اور سماجی تحفظ کے پروگرام احساس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ عالمی بینک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ ڈسبرسمنٹ پروگرام لینڈنگ اورغیرملکی فنڈز کے حصول کیلئے ضمانت کی فراہمی کے شعبہ جات میں شراکت داری کو تقویت دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں