سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید اور پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو میں تلخ کلامی، پی پی پی سینیٹر ایوان چھوڑ کر چلی گئیں

اضافی ٹول ٹیکس کیوں لیا جاتا ہی سستی پلیجو ……اضافی ٹیکس نہیں لیا جاتا، لوٹ کھسوٹ پکڑی گئی ، اس لیے تکلیف ہو رہی ہے،مراد سعید

جمعہ 26 اپریل 2019 15:31

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید اور پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو میں تلخ کلامی، پی پی پی سینیٹر ایوان چھوڑ کر چلی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سینیٹ اجلاس کے دوران ٹول ٹیکس میں اضافے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پی پی پی کی سینیٹر ایوان چھوڑ کر چلی گئیں۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر سسی پلیجو نے اضافی ٹول ٹیکس کے حوالے سے سوال کیا کہ اضافی ٹول ٹیکس کیوں لیا جاتا ہی جس پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اضافی ٹیکس نہیں لیا جاتا، لوٹ کھسوٹ پکڑی گئی ہے، اس لیے ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔اس کے بعد سینیٹر سسی پلیجو اور وزیر مواصلات مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پی پی پی کی خاتون سینیٹر ایوان سے چلی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں