دسمبر 2018 کو ہارڈشپ زمرے کے تحت تقریباً 490 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، وزارت صحت

ملٹی نیشنل کمپنیاں بند ہو رہی ہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں، سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان تحریری جواب

جمعہ 26 اپریل 2019 17:15

دسمبر 2018 کو ہارڈشپ زمرے کے تحت تقریباً 490 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزارت صحت نے اعتراف کیاہے کہ 31 دسمبر 2018 کو ہارڈشپ زمرے کے تحت تقریباً 490 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

وزارت صحت نے کہاکہ مورخہ 31 دسمبر 2018 کو ہارڈشپ زمرے کے تحت تقریباً 490 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ2018 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی۔ وزارت صحت نے کہاکہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزارت صحت نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تیاری کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر پلانٹس بند ہونے سے چین میں اے پی آئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اے پی آئی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث معیاری ادویات کی عدم دستیابی رہی۔ وزارت صحت کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں بند ہو رہی ہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں