پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ادوار میں مشیر اور معان خصوصی کے عہدے موجود تھے، صدارتی نظام کی بات صرف اپوزیشن کر رہی ہے، سینیٹر نعمان وزیر خٹک

جمعہ 26 اپریل 2019 17:15

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ادوار میں مشیر اور معان خصوصی کے عہدے موجود تھے، صدارتی نظام کی بات صرف اپوزیشن کر رہی ہے، سینیٹر نعمان وزیر خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہاکہ ملک میں اگر صدارتی نظام آنا بھی ہے تب بھی قانون سازی اسی پارلیمنٹ نے کرنی ہے قانون میں معاون خصوصی مشیر کے عہدے موجود ہیں رضا ربانی نے قانون کی اپنی من پسند تشریح کرنے کی کوشش کی ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ادوار میں مشیر اور معان خصوصی کے عہدے موجود تھے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہاکہ ملک میں اس وقت صدارتی نظام کی بحث کی جا رہی ہے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی صرف اپوزیشن بات کر رہی ہے اگر صدارتی نظام ملک میں لانا بھی ہے تو اس کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں رضا ربانی نے ایک طرفہ رائے پیش کی ہے قانون کی نہیں قانون کے مطابق مشیر ایوان میں جواب دے سکتاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں