قانونی اصلاحات کا پیکج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائے گا،لیگل ایڈ اینڈ جسٹسں اتھارٹی غریب اور بے سہارا خواتین اور بچوں کی داد رسی کرے گی

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر فروغ نسیم کی چیئرمین ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 17:21

قانونی اصلاحات کا پیکج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائے گا،لیگل ایڈ اینڈ جسٹسں اتھارٹی غریب اور بے سہارا خواتین اور بچوں کی داد رسی کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانونی اصلاحات کا پیکج کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائے گا۔لیگل ایڈ اینڈ جسٹسں اتھارٹی غریب اور بے سہارا خواتین اور بچوں کی داد رسی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تخفیف غربت ڈویژن کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران احساس پروگرام کے حوالے سے پالیسی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات بل آئندہ ہفتہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا جو کمزور اور محروم افراد کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لائے گا۔انہوں نے کہاکہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹسں اتھارٹی غریب اور بے سہارا خواتین اور بچوں کی فوجداری مقدمات میں معاونت کرے گی۔

(جاری ہے)

ماضی میں ڈسٹرکٹ جج کے پاس قانونی معاونت سے متعلق فیصلے کا اختیار تھا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے وراثتی حقوق کی فراہمی اور وراثتی سرٹیفکیٹ سند اہتمام کو نادرا سے منسلک کرنے کے لیے قانون لارہے ہیں۔انہوں نے انہیں وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ، میوچل لیگل اسسٹنس اور سول مقدمات کی طوالت کے حوالے سے سول قانون میں مجوزہ ترامیم سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازی کا مقصد ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف جنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت قانون تخفیف غربت ڈویژن کا بھرپور ساتھ دے گی ،تخفیف غربت ڈویژن کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزارت قانون و انصاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ قانونی اصلاحات کمزور اور نادار طبقے کی زندگیاں بدل دیں گی۔احساس پروگرام پر تمام حکومتی اداروں کو مل کے کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون و انصاف جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ اور سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن شائستہ سہیل بھی موجود تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں