پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق

خطے کی ترقی اور پائیدار امن کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے

جمعہ 26 اپریل 2019 17:21

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) خطے کی ترقی اور پائیدار امن کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ۔اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے وفد کے سربراہ اور سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ نے اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر کیا ۔

سعودی عرب کا وفد جمعہ کو وطن واپس روانہ ہوگیا ۔وفد کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ سے الوداع کیا۔ اس موقع پر سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹرز ڈاکٹر اسد اشرف ، میر کبیر احمد محمد شاہی ، سسی پلیجو ، سیمی ایزدی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سعودی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس دورے کی بدولت اقتصادی ، سماجی و سیاسی شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے راہیں ہموار ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کے اراکین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا اور سعودی وفد کی جانب سے پاکستان اور خاص طور پر سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے بارے میں گفتگو کا موقع ملا۔سعودی وفد نے سی پیک کو نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کیلئے مفید قرار دیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان اور سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان معاونت کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور پاکستان کے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے حمایت پاکستان کیلئے باعث تقویت ہوگی ۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے وفد کے دورہ کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ مفید تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے مہمان نوازی پر چیئرمین سینیٹ ،سینیٹر برائے مہما ن داری اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں