افغانستان کو برآمدات میں 24.8 فیصد کمی ‘سٹیٹ بینک

aکابل کو 883.26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں‘ رپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:31

افغانستان کو برآمدات میں 24.8 فیصد کمی ‘سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) افغانستان کو برآمدات میں 24.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ئ کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران افغانستان کو 883.26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے افغانستان کو 1.175 ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات میں 24.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب افغانستان سے کی جانے والی درآمدات میں 22 فیصد کے اضافہ سے درآمدات کا حجم 107.9 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 131.68 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ ایس بی پی کے مطابق مارچ 2019ئ کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 105.96 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ئ کے دوران 166.85 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں