رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، نور الحق قادری

مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کیاعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، وفاقی وزیر مذہبی امور

جمعہ 26 اپریل 2019 20:53

رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، نور الحق قادری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کیاعلان سے پہلیچاند کا اعلان نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں قراردادکے ذریعے قائم کی گئی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانے کے مربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیاعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔

یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نیپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں