پ*خام مال کی چند اقسام کے سواٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی، شبر زیدی

iایمسنٹی اسکیم میں کسی قسم کی کوئی الجھن نہیں ہے ، نہ ہی ہم فنانس بل میں کوئی تبدیلی لارہے ہیں، اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے جلد قوانین جاری کردیے جائینگے، چیئرمین ایف بی آر آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپکا مسئلہ حل کردونگا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہورہی ہے۔غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں، سمگل شدہ اشیا بیچنا بھی شرعی اصولوں کیخلاف ہے ،کراچی چیمبر آف کامرس میں ممبران سے ملاقات کے بعدخطاب

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

پ*خام مال کی چند اقسام کے سواٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی، شبر زیدی
ُ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ خام مال کی چند اقسام کے سوال ٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی،ایمسنٹی اسکیم میں کسی قسم کی کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی ہم فنانس بل میں کوئی تبدیلی لارہے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے جلد قوانین جاری کردیے جائینگے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں ممبران سے ملاقات کے بعدخطاب میں چیرمین ایف بی آرشبر زیدی نے کہا کہ آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپکا مسئلہ حل کردونگا۔

انہوں نے کہا کہ خام مال کی چند اقسام پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملیگی۔شبیر زیدی نے کہاہے کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلئے استعمال کیا گیاہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ اسمگل شدہ اشیا بیچنا بھی شرعی اصولوں ک خلاف ہے۔چیرمین ایف بی آر نے اپنے خطاب میں اس بات کا اقرار بھی کیا کہ آڈٹ کرنے سے کوئی پیسے سامنے نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ کل میں اس بات کی معلومات لے رہا ہوں کہ ادارے نے آڈٹ کرکے پیسے نکالے یا صرف ہراساں کیا گیا تقریب سے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ ٹیکس ادا کرنے والیلوگ ہیں،7صنعتی زونز کے ذریعے ملکی معیشیت کا 70فیصد حصہ کراچی سے ہے،آپ کی جانب سے نکالیگئے نئے آرڈرز پر تمام باڈی شکریہ ادا کرتی ہے۔

جنید اسماعیل نے کہا کہ ہم پریشانی کے حال میں ہیں، ہمیں پہلے منی بجٹ پھر وفاقی بجٹ اب نئیآنیوالے بجٹ میں الجھادیا گیا ہے۔ ملکی بحالی اور ملکی معیشیت کیلئے اثاثیظاہرکرنے کی اسکیم منظور کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرنے کیلئے ہم نے آپ سے درخواست کی ہیابھی آئی ایم ایف سے پیسے آئے نہیں ڈالر بڑھ گیا ہے ۔ اس سے تاجروں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیاہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں