ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا، عمران خان

آج جمہوریت بچانے کے نام پرسب جمع ہوگئے، بدقسمتی سے انہی لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا، پاکستان ہمیں سب سے مشکل حالات میں ملا۔ وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 21:13

ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا، عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا، آج جمہوریت بچانے کے نام پرسب جمع ہوئے ہیں، بدقسمتی سے انہی لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا، پاکستان ہمیں سب سے مشکل حالات میں ملا۔ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی رہنما ماؤزے تنگ نے پاکستان کوعظیم ملک قراردیا تھا۔

آج جمہوریت بچانے کیلئے وہاں سارے جمع ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے ان لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا۔ سب سے مشکل حالات میں پاکستان ہمیں ملا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج وہاں سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کوحوصلہ دینےکی ضرورت ہوتی ہے۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ عطیات ملے۔ اس وقت ملک مشکل معاشی حالات سے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے قربانیاں اورپیسے دینے والوں کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال بنا ہے۔

ہماری قوم میں قربانی کا جذبہ ہے۔ رحم اورانصاف کی بنیاد پرمعاشرے قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے کچھ کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستانی قوم دل کھول کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم کو معاشی استحکام اور معیشت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے تاجروں ک تجاویز کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں