ڑ*پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے،بیگم سیماجیلانی

ژ*ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے اثرات آناشروع ہوگئے ةمعاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں،مسلم لیگی رہنما

اتوار 19 مئی 2019 21:15

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی کی سنیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ ہر روز روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ ہونے کے اثرات آناشروع ہوگئے ہیں،حکومت معاشی محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،آئی ایم ایف معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور معاہدے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں،تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کا ریکارڈ قائم کردیاہے،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کا معاشی کنٹرول ایم آئی ایف نے سنبھال لیا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے رمضان المبارک میں عوام پر بوجھ بڑھادیا ہے ،رمضان بازار میں عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دورخدمت سے عبارت تھا جس میں عوام کوہر طرح کا ریلیف حاصل تھا، اشیاء ضروریہ پرسبسڈی دی جاتی تھی اورمارکیٹ میں بھی سستی وافر مقدار میں دستیاب ہوتی تھی جبکہ موجودہ دور میں صورتحال مختلف ہے،رمضان بازاروں میں رمضان پیکج کے نام پر سبسڈی محض ڈرامہ بن چکی ہے،مہنگائی کایہ سلسلہ اسی طرح چلتارہاتو عوام سڑکوں پرنکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے،موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام رو رہے ہیں، جھوٹے وعدے اور سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے چند ہی ماہ میں عوام کو مایوس کردیاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کی مملکت پاکستان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو عوام اچھے لفظوں میں یاد کرہے ہیں،عوامی طاقت سے آنے والادور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے مزیدکہاکہ اگر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کچھ عرصہ اور برسراقتدار رہی تو نہ صرف ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا بلکہ ملک کئی سال پیچھے چلاجائے گا،موجودہ حکمران ملک و قوم کیلئے رسک بن چکے ہیں،جس طرح ڈالر اوپر کی جانب گامزن ہے ہے یہ سب موجودہ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے ۔رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مسائل پر قابوپانے کے بجائے الزامات اورانتقامی کارروائیاں کرکے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے درپے ہے مگر عوام سب حقیقت سے آشناہے،سلیکٹڈ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے،وزراء کو اپنے اختیارات اور اپنی منسٹریوں کا کچھ پتہ نہیں ہے بے لگام بولے جا رہے ہیں،اس طرح حکومتیں نہیں ہوتیں،موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کوکئی سال پیچھے دھکیل دیاہے،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں