لله*موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون کی پبلک سروس گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں خصوصی مہم

اتوار 19 مئی 2019 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پبلک سروس گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری کی ہدایت پر PSVs کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایک موثر اور جامع مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران پبلک سروس گاڑیوں اور ان کو چلانے والے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے گااور ڈرائیورزکے کوائف کی تفصیلی ریکارڈ کے لیے ایک کمپیوٹرائزڈیٹابیس بھی بنایا جا رہا ہے۔ انتہائی مئوثر بریفنگ کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر گاڑیوں کی کنڈیشن ، ان میں کی گئی آلٹریشنز،غیر معیاری اور بغیر تصدیق شدہ CNG کی فٹنگ اور ٹا ئرز کی حالت کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کسی بھی قسم کی خامی اور غیر معیاری فٹنگ پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پبلک سروس گاڑیا ں چلانے والے ڈرائیورز کی استعداد ، اور ان کی ذہنی اور جسمانی حالت اور ان کے پاس موجود لائسنس کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا تاکہ ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جو حادثات ہوتے ہیں ان پر قابو پایا جاسکے ۔اس کے ساتھ ساتھ تمام فیلڈ سٹاف اور ان کے سپروائزری آفیسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کے پبلک سروس گاڑیوں کہ حادثات کی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے قوانین کے نفاذ کو سخت کیا جائے اور تمام قسم کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کروائے جائیں گے۔ اور خلاف ورزی کرنے والی یا غیر معیاری کنڈیشن اور آلٹریشن والی گاڑیوں کو بند بھی کروایا جائے گا ۔ڈی آئی جی این فائیو نارتھ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ مہم ہذا کو خصوصی طور پر کامیاب بنایا جائے تاکہ سفر کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میںNHMP کے ساتھ تعاون کریں۔شکایات کی صورت میں 130 ہیلپ لائن،NHMPہمسفرایپ اور [email protected] پر رابطہ کریں۔تمام PSVsمالکان /ڈرائیورز حضرات سے بھی تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں