ٓاسلام آباد، چوری کی دو وارداتوں میں شہری چار لاکھ نقدی، لیپ ٹاپ اور موٹرسائیکل سے محروم

اتوار 19 مئی 2019 21:16

N اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری چار لاکھ نقدی، لیپ ٹاپ اور موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے حارث حبیب نے شالیمات پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایف ٹین مرکز میں میری گاڑی سے نقدی چار لاکھ، لیپ ٹاپ مالیتی پچاس ہزار روپے چوری کیا ایچ نائن بازار کی پارکنگ سے ہنڈا موٹرسائیکل چوری ہو گئی محمد علی نیآئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایچ نائن بازار کی پارکنگ سے میری ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی سیون ٹی ASR-940 چوری کر لی پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔...

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں