c 2020ء پاکستان میں فٹ بال کا سال ہوگا،چیئرمین سینیٹ

ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی بھی ضرور ہوگی۔ پاکستان کھیلوں کے لیے پر امن ملک ہے ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 مئی 2019 22:10

۹اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 2020ء پاکستان میں فٹ بال کا سال ہوگا، ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی بھی ضرور ہوگی۔ پاکستان کھیلوں کے لیے پر امن ملک ہے۔ ڈائمنڈ گراونڈ اسلام آباد میں سینیٹ پریکٹس میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فٹ بال کے فروغ کے لیے فیفا سے رابطہ کرنے اور ہر صوبے میں دو ہزار فٹ بال تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

۔انہوں نے بتایا کہ فٹ بال کھیل بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔۔جبکہ فٹ بال فیڈریشن سے بھی رابطہ ہے۔۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اراکین پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کریں گے اور پارلیمنٹ کی ٹیم کرکٹ کھیلنے لندن بھی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیرمین سینٹ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیںٴْگے۔

پاکستان کھیلوں کے لیے پر امن ملک ہے اور پاکستان میں جلد انٹرنیشل کرکٹ ٹیمیوں کی واپسی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، عید کے بعد سینیٹرز کا ایک وفد بیرون ملک سورہ کرے گا جہاں وہ فیفا کے حکام اے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان میں دو ہزار بیس فٹ بال کا سال ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں