پولیو مہم ،بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیا

پیر 20 مئی 2019 15:07

پولیو مہم ،بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پولیو مہم پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید تعاون شروع کردیاہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو انتظامیہ کی جانب سوشل میڈیا پر 495 اکائونٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن پر کارروائی کے دوران 257اکائونٹس بلاک کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر 263اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209اکائونٹس بلاک کئے گئے۔ ٹویٹر پر 134اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15اکائونٹس بلاک کئے گئے دیگر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ یو ٹیوب پر 88بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کو قانونی شکل دینے کے لئے بھی غور کیا جارہا ہے جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں